لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا

Dec 16, 2025 | 17:39:PM
لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہرکا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس260 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آب و ہوا مضرصحت رہی۔

سی ای آر پی آفس کےاطراف شرح آلودگی 372، اقبال ٹاؤن میں 382، برکی روڈ پرآلودگی کی شرح 338 ریکارڈ کی گئی،بیدیاں روڈ پر شرح آلودگی 239، ڈی ایچ اے فیز اور 7 اطراف کے علاقوں میں شرح آلودگی 236 ریکارڈ کی گئی۔

عبداللہ کھوکھر ٹاؤن روڈ پر آلودگی  کی شرح 231 جبکہ بیدیاں روڈ کے اطراف آلودگی کی شرح 230 ریکارڈ کی گئی۔

عسکری 10 204 سب سے کم شرح آلودگی ریکارڈ کی گئی، طبی ماہرین کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی ائیرپورٹ پر کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ