خواجہ سراؤں کا اکلوتاسکول ختم ،اساتذہ ، طلبا سراپا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمیر عظمت )محکمہ تعلیم نے محمدی کالونی میں خواجہ سراؤں کا اکلوتاسکول ختم کر دیا، اساتذہ کو تنخواہیں ادا کئے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے محمدی کالونی میں خواجہ سراؤں کا اکلوتاسکول ختم کر دیا، متاثرہ خواجہ سرا اساتذہ اور طلباء نے سی ای او ایجوکیشن آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔
سکول کی بندش سے اساتذہ بیروزگار ، طلباء تعلیم سے محروم ہو گئے، ڈویژن کا واحد خواجہ سرا اسکول 2023 میں قائم کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جیل سے تصاویر وائرل؟بڑا دعویٰ بھی سامنے آگیا
سکول میں پچاس سے زائد خواجہ سرا تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کی سکول بحال کرکے تنخواہیں ادا کی جائیں ۔سکول بننے سے خواجہ سرا گداگری اور نازیبا سرگرمیوں سے بچ گئے تھے ۔