احمد الاحمد آسٹریلیا کے ہیرو، اتحاد اور حوصلے کی علامت ہیں : وزیراعظم البانیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی حملہ کے دوران حملہ آور کو پکڑنے والے ہیرو احمد الاحمد کی ہسپتال میں عیادت کی اور کہا کہ احمد الاحمد آسٹریلیا کے اتحاد اور حوصلے کی علامت ہیں اور آسٹریلیا دہشتگردی کے ذریعے تقسیم نہیں ہوگا۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد الاحمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، آپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور سے بندوق چھینی اور بے شمار زندگیاں بچائیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد سے کہا کہ آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں، آپ نے برائی کا انسانیت کی طاقت سے مقابلہ کیا۔
Ahmed, you are an Australian hero.
— Anthony Albanese (@AlboMP) December 16, 2025
You put yourself at risk to save others, running towards danger on Bondi Beach and disarming a terrorist.
In the worst of times, we see the best of Australians. And that's exactly what we saw on Sunday night.
On behalf of every Australian, I… pic.twitter.com/mAoObU3TZD
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی نے احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد آسٹریلیا کے سب سے اچھے آدمی ہیں جو عاجزی سے بھرے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف احمد الاحمدنے عربی میں ویڈیو پیغام کے ذریعے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، احمد الاحمد کے علاج کے لیے اب تک 19 لاکھ آسٹریلوی ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔
انتھونی البانیز نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا میں ایک پھلوں کی دُکان کے مالک احمد الاحمد بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کے وقت اتفاقاً اس مقام پر موجود تھے، وہ اس علاقے میں ایک دوست کے ساتھ کافی پینے گئے تھے۔
احمد الاحمد کے والد محمد فتح الاحمد کے مطابق ان کے بیٹے نے اپنے جذبات، اپنے ضمیر اور انسانیت کے لیے حملہ آور کا مقابلہ کیا۔