ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، بنگلا دیش میں سینئر صحافی کو گرفتارکر لیا گیا

Dec 16, 2025 | 10:06:AM
ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، بنگلا دیش میں سینئر صحافی کو گرفتارکر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر صحافی انیس عالمگیر  کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے  بتایا کہ انہوں نے سینئر صحافی انیس عالمگیر  کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ 

صحافی پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا بھی عائد کیا گیا ہے۔

انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی۔

پولیس حکام کے مطابق انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے رواں سال مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدہ کی توسیع پر اتفاق

بنگلادیش میں میڈیا کی آزادی طویل عرصے سے خطرات کا شکار رہی ہے اور شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار کو جنوبی ایشیائی ملک میں میڈیا آزادی کے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز  کے مطابق بنگلادیش 2025 میں پریس فریڈم کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں 149ویں نمبر پر ہے۔