پولیس لائنز ٹانک پر خودکش حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

Dec 16, 2023 | 09:58:AM
 آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کے پولیس لائنز پر حملہ کیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کے پولیس لائنز پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے  پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اور فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہادت کو گلے لگایا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ آرمی پبلک سکول کو 9 برس مکمل، زخم آج بھی تازہ، تمام شہیدوں کو قوم کا سلام 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔