روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر تیل فراہم کرے گا: مصدق ملک

Dec 16, 2022 | 15:46:PM
مصدق ملک نے کہا ہے کہ دورہ روس بہت اچھا رہا ہے، روس میں 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 طرز کے خام تیل پاکستان میں ریفائن ہوسکتے ہیں، روس سے خام تیل پر بات آگے بڑھا رہے ہیں، روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر تیل فراہم کرے گا، روس سے ہمیں لاٹ کروڈ ڈسکاؤنٹ پر ملے گا
کیپشن: مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مصدق ملک نے کہا ہے کہ دورہ روس بہت اچھا رہا ہے، روس میں 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 طرز کے خام تیل پاکستان میں ریفائن ہوسکتے ہیں، روس سے خام تیل پر بات آگے بڑھا رہے ہیں، روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر تیل فراہم کرے گا، روس سے ہمیں لاٹ کروڈ ڈسکاؤنٹ پر ملے گا۔

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام ترجیح ملک کی ترقی و خوشحالی ہے، کسی بھی حکومت کا واحد مقصد عوام کی فلاح ہونا چاہیے، گیس کے ذخائر میں ہر سال 10 فیصد کمی ہوتی ہے، جلد پتہ چل جائیگا کہ مسائل پر کیسے قابو پائیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر چلے گی تو ملک آگے بڑھے گا، گیس کی فراہمی پر قطر کے شکرگزار ہیں، گزشتہ سال کی نسبت زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں۔