ایک اور مشہورٹک ٹاکر پیا گھرسدھارگئی

Dec 16, 2022 | 13:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایک اور مشہورٹک ٹاکر پیا گھرسدھارگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے نکاح کرلیا، شادی کی تمام رسومات کی شاندار تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات اور سمیع رشید نے اپنے اپنے انداز میں نکاح کی خوشی منائی، سحر نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ سمیع رشید نے اپنی نئی نویلی دلہن کیلئے گانا گنگنایا، دونوں کے اس انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے۔سحر حیات اور سمیع رشید نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

نئی نویلی اسٹار جوڑی نے نکاح کے موقع پر سفید لباس زیب تن کیا، سحر نے معروف ڈریس ڈیزائنر ماہا وجاہت خان کی کلیکشن سے سفید اور سنہرے رنگ کے غرارے کے ساتھ خوبصورت کُرتی اور بھاری کامدانی دوپٹہ پہنا جبکہ سمیع رشید نے سفید شیروانی پہنی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

سمیع رشید نے عزیز و اقارب اور دوستوں کے درمیان اپنی اہلیہ کیلئے گانا گنگنا کر شادی کے حسین لمحات کو یاد گار بنایا۔

نکاح کی تقریب میں دونوں کے خاندان اور دوستوں سمیت ٹک ٹاکر جوڑے کنول آفتاب اورذوالقرنین سکندر سمیت کئی سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

سمیع نے نکاح سے قبل سحر کو روایتی انداز میں شادی کی پیش کش بھی کی جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے خوشی میں رقص بھی کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

شادی کے بعد ان کی تازہ ویڈیو میں سمیع، سحر کو پھول کا تحفہ دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

سحر حیات پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں سے ایک ہیں جبکہ سمیع نے اپنے مدھر گانوں سے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے ہیں