کترینہ کی شادی۔سلمان خان ، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کیطرف سے کروڑوں کے تحائف

Dec 16, 2021 | 12:25:PM
کترینہ کی شادی۔سلمان خان ، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کیطرف سے کروڑوں کے تحائف
کیپشن: کترینہ کی شادی۔سلمان خان ، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کیطرف سے کروڑوں کے تحائف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت شوبز کے دیگر فنکاروں کی طرف سے کروڑوں کے تحائف دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 9 دسمبر کواداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں  وہیں دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔

  یاد رہےبھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ملک دیوالیہ ہوچکا۔۔ سابق چیئرمین ایف بی آر کا بڑا انکشاف

دوسری جانب صرف سلومیاں اور رنبیر کپور نے ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

واضح رہے عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے آویزے (ایئر رنگز) دئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے،ہرتھیک روشن نے وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے، اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے۔

خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:   سکول 20 دسمبر سے بند۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا