سکول 20 دسمبر سے بند۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا

Dec 16, 2021 | 13:06:PM
لاہور ہائیکورٹ نے سکول 20 دسمبر سے بند کرنے کاحکم دیدیا
کیپشن: سکول بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافہ پراظہار تشویش کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔یہاں پربازار جلد کیوں نہیں کھل سکتے۔دنیا بھر میں تو شام چھ بجے فلائٹس بھی بند کردی جاتی ہیں۔بازاروں کےاوقات کار کو کم ہونا چاہیے۔ 

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز ، ڈائریکٹر ہی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک سمیت دیگرز پیش ہوئے،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے گرل مچھلی اور باربی کیو کی وجہ سے دھوئیں میں اضافہ ہوگیا ہے ، بار بی کیو  کے دھویں سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے مارکیٹ جلد بند کرنے کی تجویز کا معاملہ مؤخر کردیا ،عدالت نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتہ میں جرمانے جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سردی کی شدید لہر۔۔مزید کتنے دن دھند کا راج ہو گا؟؟
 جسٹس شاہد کریم نے کہا  کہ جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے اگر ادا نہ کریں توسیل کردیں ،عدالت کا محکمہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھٹہ چوک تعمیر کے لیےفوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ کمرشلائز عمارتوں کی تیزی سے تعمیرات  جاری ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے کہا اس پر ایل ڈی اے کو ازسرنو جائزہ لینا چاہیے،

عدالت نے سموگ کی روک تھام کےلئے لاہور میں ٹریفک انتظامات کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وکلانےعدالت کو بتایا کہ 320 بیرئرز شہر کےمختلف مقامات پرنصب کرکے ون وے کی خلاف ورزیاں روکی جارہی ہیں ۔شہر میں بلندوبالا عمارتوں میں پارکنگ نہیں رکھی جارہی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پارکنگ کی جگہ نہ رکھنے والے پلازوں کی پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بند ۔۔ اپٹماکا حکومت کیخلاف بڑا اعلان
عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم سے متعلق نوٹیفکیشن طلب کرنے اور پنجاب حکومت سے تعلیمی  اداروں میں 20 دسمبر سے چھٹیوں بارے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی  سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔