لاہور: پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے 2 ملزم گرفتار

May 02, 2024 | 23:18:PM
 لاہور: پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے 2 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پولیس کی بڑی کامیابی، لاہور کے علاقے ٹیکسالی میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو ڈیفینس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز الفلاح ٹاون جائے وقوعہ پر پہنچے، آپریشنز ونگ کی ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، ملزم عثمان کو گزشتہ روز غازی روڈ سے گزرتے دیکھا گیا تھا، غازی روڈ سی سی ٹی وی فوٹیج  کے بعد ملزم کی ریکی کی گئی، صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کر رہی تھی، ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے بیک وقت متعدد ٹیمیں کام کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی گندم خریداری سکینڈل میں بڑی پیش رفت، وزیراعظم نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکول کی عمارت سے  2 خواتین کو بھی حراست میں لیا، خواتین کو حراست میں لے کر تحقیقاتی ٹیمیں چلی گئیں، پولیس نے الفلاح ٹاون سے ٹارگٹ کلر عثمان خراسانی سمیت 3 مرد و خواتین کو حراست میں لیا، تحقیقاتی اداروں نے خواتین سے 3 گھنٹے تک سکول کی عمارت میں پوچھ گچھ کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول اور گذشتہ رات پہنے کپڑے اور گلوز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں پر ہونے والے گزشتہ 3 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔