ہیپی بر تھ ڈے اقصیٰ۔۔۔آفریدی کی بڑی بیٹی 19برس کی ہو گئیں

Dec 16, 2020 | 20:10:PM
ہیپی بر تھ ڈے اقصیٰ۔۔۔آفریدی کی بڑی بیٹی 19برس کی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )معروف کر کٹر ،پاکستان کی پہچان شاہد آفریدی نے سب سے بڑی بیٹی اقصی کی 19ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے بیٹی کے ہمراہ  کیک کی بھی تصویر مداحوں کو دکھائی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے اقصی‘ اور ’19سال‘ لکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’میرے زندگی کی عزیز ترین شخصیت کو ڈھیروں دعائوں کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔‘واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی۔آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔خیال رہے کہ   شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔جس کو سو شل میڈیا صارفین کی طرف سے ڈھیروں لا ئیکس ملے۔