سب چور اکٹھےہوچکے، این آر او نہیں ملے گا، شہباز گل

Dec 16, 2020 | 13:00:PM
 سب چور اکٹھےہوچکے، این آر او نہیں ملے گا، شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا، کرپشن بچانے کیلئے سب چور اکٹھے ہوگئے، انہیں این آر او نہیں ملے گا، فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے متنازعہ بیانات قابل مذمت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہیے، این آر او نہ ملنے کی وجہ سے اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے، فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے، محمود اچکزئی نے پنجاب میں جا کر پنجابیوں کو زخم دیا، کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے۔پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں، پہلی لہر میں اپوزیشن کورونا پھیلا کر حکومت گرانا چاہتی تھی دوسری لہر میں اپوزیشن معیشت تباہ کر کے حکومت ختم کرانا چاہتی ہے، کورونا کے باوجود معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

معاون خصوصی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے حوالے سے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، قوم آج کا دن کبھی بھلا نہیں سکتی، ایسے دن آتے ہیں جس سے قوموں کی تاریخ بدلتی ہے، ترقی کی راہ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے، سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا۔