سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس 

Aug 16, 2025 | 22:10:PM
سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خط میں روسی صدر پیوٹن نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،روسی صدر نے خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے،ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے رنج میں ہیں۔

ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سیلاب میں جان سے جانے والوں کے لیے مغفرت کی دعا ہے، ان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

ادھر مصر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کا پیغام جاری کیا ہے،مصری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

مصرکی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں