انڈر 19 خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں شروع ہونگے

Aug 16, 2025 | 19:34:PM
انڈر 19 خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں شروع ہونگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا، انڈر 19 اور ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں شروع ہوں گے۔

پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز منعقد ہوں گے، ٹرائلز لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ہوں گے۔

لاہور میں ٹرائلز 25 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوں گے، منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے، کھلاڑی اپنا ب فارم، برتھ سرٹیفکیٹ یا شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں :خدا نےملک کا محافظ بنایا ، کسی عہدے کی خواہش نہیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر