این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے ن لیگ نے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔
اللہ تعالٰی کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 16, 2025
ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف صاحب کے بہت شکرگزار ہیں۔ پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔… pic.twitter.com/biyesUsT1Z
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے، انشاءاللہ بھرپور محنت کریں گے، وفاداری کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں