چینی کی قیمت میں2 روپے فی کلو اضافے پرعملدرآمد معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چینی کے نرخوں میں 15 اگست سے 2 روپے فی کلو اضافے پرعملدرآمد معطل کردیا گیا۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول احسان بھٹہ کی درخواست پرقیمتوں میں اضافہ 2روزکیلئےمعطل کردیاگیا،کین کمشنر پنجاب نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔
وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی نےسیکرٹری پرائس کنٹرول کے پیشگی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئےکہاہے کہ عام مارکیٹ میں چینی سٹاک کی فراہمی اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سےکوآرڈی نیشن یقینی بنائی گئی،عام مارکیٹ میں چینی فروخت کیلئے 10 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد کےآرڈرکئے گئے۔