چینی بحران میں شدت،بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

Aug 16, 2025 | 12:31:PM
چینی بحران میں شدت،بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی)لاہور میں بیشتر مقامات پر چینی بلیک میں 200روپے تک فروخت ہونے لگی۔
چینی کی قلت کے باعث گزشتہ رات ہول سیلرز کو چینی کی سپلائی ممکن نہ ہوسکی،اس حوالے سے دکانداروں کاکہناہے کہ دس دن سے چینی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا
شہر میں چینی کی سپلائی کی صورتحال نہایت ابتر ہوگئی ہے اورکریانہ فروش چینی کے حصول کیلئے ہول سیلرز کی جانب دیکھ رہے ہیں،شہر میں چینی بلیک میں 200 روپے تک بیچنے کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔