سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نےسزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو اپنے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی،35 مرد اور 4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔
ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے الزامات عائدکئے گئے ہیں،یہ قیدی بھارت، افریقہ، کینیااور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
نظرثانی بورڈنے غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک اور طبی سہولتیں دینے کی ہدایت بھی کی ہے،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اورسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔