مسلم لیگ ق کی تنظیم نو ،نئےعہدیداروں کا چناؤکارکردگی کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)ق لیگ کی جانب سے نئےعہدیداروں کا چناؤکارکردگی کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نےموجودہ عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ عہدیداروں کارپورٹ کی روشنی میں فیصلہ ہوگاکہ تنظیم میں رکھنایانہیں۔
چودھری شافع حسین کی جانب سے ایک ماہ میں پنجاب کی تنظیموں کومکمل کرنےکابھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ
مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ صرف وہ لوگ عہدوں پر رہیں گے جو پارٹی کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنا ہے۔