شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ

Aug 16, 2025 | 10:18:AM
 شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کےاعلان کے بعدشہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں بھی  کمی کامطالبہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیزل 12روپے 84پیسے سستا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے99پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوسکااور لائٹ ڈیزل 8روپے20پیسےاور مٹی کاتیل 7روپے19پیسے سستاہوا ہے۔
شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کابڑاحصہ پیٹرول کے اخراجات کی نذرہوجاتاہے۔