اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا ہے جس کا افتتاح باضابطہ طور پر 19 اگست کو کیا جائے گا۔
تعارفی تقریب میں گورنراسٹیٹ بینک،سینئر عہدیدار اورمالی شعبے کے اسٹیک ہولڈر زشرکت کرینگے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مالی انفراسٹرکچرکی جاری ترقی میں یہ پیشرفت ایک اہم سنگ میل ہے، نیا نظام گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید ترین بنانے کی سمت اہم قدم ہے۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک جلد ترقی یافتہ دنیا کے مرکزی بینکوں کی صف میں شامل ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری روز
پرزم پلس عالمی آئی ایس او20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ پر مبنی ہے، آئی ایس او20022دنیاکےکئی ترقی یافتہ مالی نظاموں میں استعمال ہوتا ہے۔