سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری روز
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ،وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی،پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق درخواست گزاربینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرورحاصل کریں،وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔