گوہر رشید کی پرفامنس دیکھ کر کیا ڈرامہ ہے کی خواتین ججز حیرت زدہ

Aug 16, 2023 | 18:02:PM
 گوہر رشید کی پرفامنس دیکھ کر کیا ڈرامہ ہے کی خواتین ججز حیرت زدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم" کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر توقعات کو پورا کر دیا ہے۔ ڈرامہ جندو میں گوہر رشید کی پرفامنس دیکھ کر خواتین ججز حیرت زدہ۔

 "کیا ڈرامہ ہے" میں  ڈرامہ "جندو " جس میں  اداکارہ حمائمہ ملک، ہاجرہ یامین اور گوہر رشید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئےخواتین ججز   کا گوہر رشید کی پرفامنس دیکھ کرحیرت انگیز ردعمل۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

گوہر رشید کی اداکاری کو  ریٹ کرتے ہوئے مرینہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ہرفن مولاہے اور میرے خیال میں وہ کمال ہے، میری طرف سے اس کو 10 میں سے 9 ہیں۔

جبکہ دوسری طرف نادیہ خان کا کہنا تھا کہ گوہر بہت کمال اور شاندار اداکار ہے تو میری طرف سے 10۔

روبینہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جو گوہر کا پلٹ تھا نہ وہ ملین ڈالر ایکسپریشن اور مومنٹ تھا جس پر نادیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پلٹ نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روبینہ خان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے پلیز آج ہم نے کیے اور کال کرنے ان پانچ میں سے بہترین پرفامنس اگر کسی اداکار کی ہے تو وہ گوہر ہے، 9 مارکس۔