تماشا ہونے کو ہے! ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

Aug 16, 2023 | 12:20:PM
 پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ ’رضیہ‘ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ ’رضیہ‘ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بُرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اُٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ’رضیہ‘ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور اُن کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔

ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن میں ہاں کہاں کردی۔ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے آمین‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یاد رہے کہ ماہرہ خان سیریز میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ محب مرزا، محسن علی اور مومل شیخ بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔ مختصر سیریز رضیہ 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔