ڈپٹی کمشنر کاکسی کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او  کے لیے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

Aug 16, 2023 | 11:36:AM
ڈپٹی کمشنر کاکسی کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈپٹی کمشنرکا کسی کوکسی بھی وقت بغیر اجازت نظربند کرنےکا اختیاربحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او  کے لیے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص رؤف پرمشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی سی کی اپیل پرفیصلہ معطل کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جب کہ عدالت نے اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔

 ضرورپڑھیں:الیکشن کب ہوں گے؟بڑوں کا فیصلہ سامنے آگیا
جسٹس انوارالحق نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ایم پی او آرڈرزکو عدالتی اجازت سے مشروط کیا تھا اور عدالت نے ڈی سی کو ہدایت کی تھی کہ  ایم پی او آرڈرجاری کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔

یہ فیصلہ شہریار آفریدی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر جاری کیا گیا تھا، عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کے ایم پی او آرڈر معطل کیے تھے۔