خاتون مداح کی نک جونس کے ساتھ شرمناک حرکت

Aug 16, 2023 | 00:04:AM
خاتون مداح کی نک جونس کے ساتھ شرمناک حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ جنسی ہراسگی کے بعد ایک اور شرمناک واقعہ پیش آ گیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق نک جونس اپنے بھائیوں کیوین جونس اور جو جونس کے ہمراہ امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے، جب حاضرین میں سے کسی خاتون نے اپنا زیرجامہ (بریزیئر)اتار کر سٹیج پر کھڑے نک جونس پر پھینک دیا۔
نک جونس کا یہ کنسرٹ نیویارک کے ینکی سٹیڈیم میں ہو رہا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو نک جونس کے ایک انسٹاگرام فین اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی مداح کی طرف سے پھینکا گیا بریزیئر نک جونس کے قریب آ کر گرتا ہے، جس پر وہ ایک لمحے کے لیے رک جاتے ہیں اور پھر حیرت سے مداحوں کی طرف دیکھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ دوبارہ گانا شروع کر دیتے ہیں اور کنسرٹ بغیر کسی وقفے کے جاری رہتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نک جونس کے ساتھ اسی طرح ایک کنسرٹ میں جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک خاتون پیچھے سے سٹیج پر چڑھ آئی اور نک جونس کو پشت سے بانہوں میں لے لیا۔ خاتون کی اس حرکت پر نک جونس تلملا اٹھے اور اسے خود سے الگ کر دیا۔ اسی دوران سکیورٹی کے لوگ آئے اور خاتون کو سٹیج سے نیچے لے گئے۔