معروف بھارتی ادا کا رہ دلتوں کیخلاف ہتک آمیز بیان ۔۔پو لیس کو دھمکیاں دینے پر گرفتار

Aug 16, 2021 | 23:11:PM
معروف بھارتی ادا کا رہ دلتوں کیخلاف ہتک آمیز بیان ۔۔پو لیس کو دھمکیاں دینے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھا رت کی ادا کارہ میرا متھن کو دلتوں کے خلاف ہتک آمیز زبان اور  پولیس کو اپنی گرفتاری پر دھمکانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق میرا متھن کے خلاف دلتوں کے لیے کام کرنے والی ایک جماعت کے رہنما نے درخواست جمع کروائی تھی۔ معاملہ پولیس تک پہنچنے پر میرا متھن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انھوں نے  کہا کہ انھیں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران۔۔ تصاویر منظرعام پر

 انھوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اپنی جان لے لیں گی۔ میرا نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور بھارتی وزیراعظم  سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

میرا متھن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ 

انھوں نے  یہ بھی کہا تھا کہ دلت  ذات سے تعلق رکھنے والوں کو تامل فلم انڈسٹری سے باہر نکال دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر کے بیر ون ملک سا حل سمند ر پر سیر سپا ٹے۔۔تصاویر شیئر