سنی دیول، پوجا بھٹ اور دلقر سلمان تھرلر فلم میں  اکھٹے کام کرینگے

Aug 16, 2021 | 21:12:PM
سنی دیول، پوجا بھٹ اور دلقر سلمان تھرلر فلم میں  اکھٹے کام کرینگے
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سنی دیول، اداکارہ پوجا بھٹ اور  اداکار دلقرسلمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہیراسنی دیول ہدایتکار آر بالکی کی تھرلر فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔دلقرسلمان بھی فلم کی کاسٹ میں شامل۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار آر بالکی ایک تھرلرفلم بنانے جا رہے ہیں۔اس فلم میں سنی دیول پہلی بار دلقرسلمان کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹریڈ ایکسپرٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کے ذریعے بتایاکہ آر بالکی نےاپنی فلم کے لیے سنی دیول کو باضابطہ طور پر سائن کرلیا ہے۔  فلم کا ٹائٹل ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔یہ فلم اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

ترن آدرش نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس فلم میں پوجا بھٹ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سنی دیول اور دلقرسلمان دکھائی دیں گے۔ فلم میں پوجا بھٹ اور شریا دھن ونتری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کے بیر ون ملک سا حل سمند ر پر سیر سپا ٹے۔۔تصاویر شیئر