وزیر اعظم سےسردار عبدالقیوم نیازی  کی ملاقات ،کشمیر پریمیئر لیگ اور کھیلوں کے فروغ  پر گفتگو

Aug 16, 2021 | 20:53:PM
 وزیر اعظم سےسردار عبدالقیوم نیازی  کی ملاقات ،کشمیر پریمیئر لیگ اور کھیلوں کے فروغ  پر گفتگو
کیپشن: وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی، جس میں کشمیر پریمیئر لیگ اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے لیگ کے مثبت اثرات پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فرق واضح ہے۔ جہاں ایک طرف آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح کے اقدامات اور نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے بین الاقوامی سطح کی کرکٹ لیگ منعقد کروائی گئی ہے،وہاں دوسری طرف بھارتی تسلط میں مظلوم کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی تسلط اور جبر کا سامنا ہے۔