تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے، وزیراعظم

Aug 16, 2021 | 18:47:PM
تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے، وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے تمام قواعد اور بلڈنگ بائی لاز کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کےلئے مضبوط اور واحد ریگولیٹری باڈی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے ،پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ شجر کاری اور گرین ایریاز کے تحفظ کی مہم میں مقامی لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مراعات کی فراہمی پر غور کیا جائے۔ 
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت سے متعلقہ امور پر اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ، ایم این اے راجہ خرم نواز اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں تجاوزات اور اس کے خلاف جاری کارروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تجاوزات کی بڑی وجہ متفقہ ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے کیونکہ یہ سی ڈی اے ، رجسٹرار سوسائٹیوں اور ایس ای سی پی کے درمیان منقسم ہے۔وزیر اعظم نے تمام قواعد اور بلڈنگ بائی لاز کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کےلئے ایک مضبوط اور واحد ریگولیٹری باڈی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے اور حوالے سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ 
وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے ذریعے اسلام آباد کے ماحول کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجر کاری اور گرین ایریاز کے تحفظ کی مہم میں مقامی لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مراعات کی فراہمی پر غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فوج کا طیارہ ازبکستان میں گر کر تباہ ہو گیا