پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔ ریزا ہینڈرکس 51 ، جیسن روئے 39 اور اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔سمیر منہاس نے 58 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Islamabad United chase down 151 with ease, winning by 8 wickets with 24 balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvIU | #GoPink pic.twitter.com/CPn94jIP53
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 16, 2026
کپتان شاداب خان 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ 8 وکٹوں سے کامیاب ہوکر 9 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل 4 روز بارشیں ہی بارشیں، اہم پیش گوئی سامنے آ گئی