شاہ رخ اور سلمان خان کے سکیورٹی گارڈز کی کروڑوں میں تنخواہیں، حقیقت سامنے آگئی

Apr 16, 2026 | 15:30:PM
شاہ رخ اور سلمان خان کے سکیورٹی گارڈز کی کروڑوں میں تنخواہیں، حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی سکیورٹی پر ہونے والے اخراجات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

معروف سیکیورٹی کنسلٹنٹ یوسف ابراہیم نے کہا ہے کہ سلیبریٹیز کی اصل آمدن یا سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کے درست اعداد و شمار عام طور پر سامنے نہیں آتے اور ان کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہ کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں۔

مزید پڑھیں:رمشا خان کا شادی کے بعد  شوبزسے بریک لینے کافیصلہ

یوسف ابراہیم کے مطابق سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا کا اپنا سیکیورٹی بزنس بھی ہے اور وہ متعدد کاروبار چلا رہے ہیں۔

 اس لیے اگر ان کی آمدن زیادہ ہے تو وہ صرف باڈی گارڈ کی تنخواہ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ذاتی کاروبار کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ باڈی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 10 سے 12 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے، تاہم اس سے زیادہ یا کروڑوں روپے ماہانہ کمانے کی افواہیں درست نہیں ہیں۔