ٹیکسلا میں ذاتی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

Apr 16, 2026 | 11:33:AM
ٹیکسلا میں ذاتی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید محمد علی)ٹیکسلا  میں ذاتی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں،تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ،مفرور ملزما ن کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ مشرق آباد گلی نمبر 5 میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ خاتون، 26 سالہ نوجوان اور 23 سالہ لڑکی شامل ہے جن کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔