امریکا کا نیا منصوبہ: چین کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)امریکا نے چین کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس میں ٹیرف مذاکرات کو بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن 70 سے زائد ممالک سے مطالبہ کرے گا کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ ان ممالک سے کہا جائے گا کہ اگر وہ امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سرزمین پر چینی کمپنیوں کی موجودگی ختم کرنا ہوگی، اور چین کو سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:تجارتی جنگ: چین کا امریکہ کو ایک اور زور دار جھٹکا
امریکی جریدے کے مطابق یہ حکمت عملی بظاہر چین پر عالمی اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کی رسد و رسائل کی راہیں محدود کرنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان معاشی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔