پاکستان کی بولنگ کافی مضبوط ہے، کیوی بیٹر نے بھی تعریف کر دی

Apr 16, 2023 | 20:21:PM
پاکستان کی بولنگ کافی مضبوط ہے، کیوی بیٹر نے بھی تعریف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارک چیپمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بولنگ کافی سخت ہے ، کوشش کی کہ اچھا کھیل پیش کرسکیں لیکن  ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

تفصیلات کےمطابق کیوی کرکٹر مارک چیپمین کا کہنا ہےکہ ہم نے دوسرے میچ میں زیادہ رنز بھی دیے اور وکٹیں بھی گنوا دیں، ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پہلے میچ سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کی، بدقسمتی سے دوسرے میچ میں بھی کوششیں ناکافی رہیں، میچ ہارنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے، یہ ہمارا دن نہیں تھا۔

مارک چیپمین نے کہا کہ باونڈریز لگا کر مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کہ تا کہ مطلوبہ ریٹ کم ہو، دیکھیں گے کہ کہاں خامیاں رہیں، ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔