سالوں بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی سنی گئی، نئی ٹرف بچھانے کا کام شروع

Apr 16, 2023 | 16:46:PM
سالوں بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی سنی گئی، نئی ٹرف بچھانے کا کام شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ہاکی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کا کام شروع ہوگیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کا کام شروع ہوگیا ، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر کھیل اور معروف پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے ٹرف بچھانے کا افتتاح کیا، سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان ، ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر یوتھ افئیر سید عمیر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مشیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی معیارکی ٹرف بچھا رہے ہیں،  کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے،  نئی ٹرف پر جلد ایک قومی سطح کا ٹورنامنٹ بھی کروائیں گے۔