دبئی: عمارت میں آگ لگنے سے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق

Apr 16, 2023 | 10:41:AM
دبئی: عمارت میں آگ لگنے سے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دبئی پولیس کے مطابق دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس میں ایک رہائشی عمارت کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔  رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث کل 16 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالشکور کے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

دبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی خارجی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا، آگ لگنے کی وجہ کیا بنی اس پر ابھی تفتیش جاری ہے۔