کراچی میں پی ٹی آئی جلسہ میں ناخوشگوار واقعہ، متعدد افراد زخمی 

Apr 16, 2022 | 22:35:PM
کراچی، پاکستان تحریک انصاف، جلسے، ناخوشگوار واقعہ،
کیپشن: کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پاور شو کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے۔جلسہ شروع ہونے سے قبل ناخوشگوارواقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح گراﺅنڈ پر پی ٹی آئی ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ عمران خان نے کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں سے خواہش کی تھی کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں، ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنے کےخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔
جلسہ شروع ہونے سے قبل کراچی کے باغ جناح میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے دوران لائٹنگ سٹینڈ گر گیا، لائٹنگ سٹینڈ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: PTI کو خیرباد کیوں کہا؟ عمران خان سے کیا بات ہوئی تھی ؟ رمیش کمار نے اگلے پچھلے سارے حساب برابر کر دیئے