نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف، گورنر پنجاب نے اپنا فیصلہ سنادیا

Apr 16, 2022 | 22:20:PM
پنجاب، وفاق کی روش برقرار، گورنر پنجاب، نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، حلف نہ لینے کا فیصلہ،
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ، حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں بھی وفاق کی روش برقرار ، گورنر پنجاب نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھی وفاق کی روش برقرار ہے، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا، حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اٹھائیں گے،آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق آئینی عمل سے آگاہ کردیا۔ گورنر پنجاب نے آئینی ٹیم کو بتایا کہ حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ آئینی طور پر منتخب نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر حلف برداری سے قبل صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیا۔عارف علوی کی جگہ شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: PTI کو خیرباد کیوں کہا؟ عمران خان سے کیا بات ہوئی تھی ؟ رمیش کمار نے اگلے پچھلے سارے حساب برابر کر دیئے