پی ٹی آئی منحرف ارکان کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر

Apr 16, 2022 | 21:18:PM
تحریک انصاف، منحرف اراکین قومی اسمبلی، تاحیات نااہلی، درخواست، سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی، سماعت پیر کو سماعت ہوگی ۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پرسماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔5 رکنی لارجر بینچ پیر کو دن ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرےگا، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےایک اور قریبی ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد تقریباً 20 سے زائد پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا تھا اور اسے بنیاد بناکر پی ٹی آئی نے ان ارکان کی نااہلی کی درخواست دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ان ارکان کو تاحیات نا اہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے