رنبیر کپور سے شادی ، عالیہ بھٹ سارہ علی خان کی رشتے میں اب کیا لگتی ہیں؟

Apr 16, 2022 | 01:22:AM
عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، شادی، کپور خاندان کا حصہ،
کیپشن: عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بعد کپور خاندان کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ ان کا نواب آف پٹودی خاندان کے ساتھ بھی رشتہ بن گیا ہے۔
عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی اہلیہ ہیں اور رنبیر کپور، بھارتی شوبز انڈسٹری کے مشہور خاندان ’کپور خاندان‘ سے تعلق رکھتے ہیں، اس خاندان کے متعدد افراد ششی کپور، ری کپور، نیتو کپور، کرینہ کپور، کرشنہ کپور و دیگر شوبز انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں۔رنبیر کپور اداکارہ کرینہ اور کرشمہ کپور کے چچا زاد بھائی ہیں، اور کرینہ کپور نواب آف پٹودی، سیف اداکار سیف علی خان کی اہلیہ ہیں۔ اس رشتے کی مناسبت سے سیف علی خان کی پہلی اہلیہ سے بچے سارہ علی خان، ابراہیم علی خان بھی کرینہ کپور کے بچے ہیں اور رنبیر کپور اِن بچوں کے رشتے میں ماموں لگتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور سے شادی کے بعد اب اداکارہ سارہ علی خان کی مامی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگاکر خودکشی؛ خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل