قومی ٹیم کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی بھی میدان میں آگئے، بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Apr 16, 2021 | 22:26:PM
قومی ٹیم کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی بھی میدان میں آگئے، بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جنوبی افریقا کیخلاف کامیابی پر کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جنوبی افریقہ اپنے ملک میں کبھی آسان حریف نہیں رہی ، امید ہے فتح سے قوم اور کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔
احسان مانی کاکہناتھا کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی،بابر اعظم پاکستان کے بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، بابراعظم نے پراعتماد کارکردگی سے خود کو متاثر کن کپتان ثابت کیا،بابراعظم بورڈ کے اعتماد پر پورااترے، فخرزمان، محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ مصباح الحق اور دیگر کوچنگ سٹاف بھی تعریف کامستحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 8 سال بعد ٹی ٹونٹی سیریز نا م کر لی