فضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، تحریک تیز کرنے پر اتفاق

Apr 16, 2021 | 17:13:PM
فضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، تحریک تیز کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور ،دونوں رہنماﺅں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔
 واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی، کوئی بات نہیں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ۔احتساب کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا:ن لیگی رہنما