پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی 20 میچ آج  سنچورین میں ہوگا

Apr 16, 2021 | 12:44:PM
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی 20 میچ آج  سنچورین میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت پر نظریں جما لیں ہیں ، ان کا کہنا ہے  کہ دو ایک کی برتری سے مورال ہائی ہے، پاکستانی کھلاڑی مسلسل دوسری سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ میں چوتھا اور آخری ٹی 20 بھی سنچورین کے میدان میں شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ  شروع ہو گا، چار میچوں کی سیریز میں پاکستان  کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کپتان بابر اعظم  کامیابی کے لئے پرجوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے، جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔پاکستانی  ٹیم میں کسی کھلاڑی کے ردو بدل امکان نہیں  جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر  بین سٹوکس دوسری مرتبہ وزڈن کرکٹر منتخب