جاتی عمرہ کی زمین پر شریف خاندان ناجائز قابض تھا: فردوس عاشق

Apr 16, 2021 | 11:44:AM
تی عمرہ میں شریف خاندان زبردستی قابض
کیپشن: تی عمرہ میں شریف خاندان زبردستی قابض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ بیواؤں کا حق کھاکر جاتی امرا میں محل تعمیر کیے گئے جب کہ بیواؤں اور یتیموں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنےوالا گروپ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاتی عمرہ کی زمین پر شریف خاندان ناجائز قابض تھا، شاہی خاندان بیوہ کے حق پر بھی ہاتھ صاف کرنے سے باز نہ آیا، جاتی عمرہ میں زمین شاہی فرمان سے ٹرانسفر ہوئی جب کہ زمین واگزار کرانے کیلئے متعلقہ محکمے کو حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج پر انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی نفرت پھیلا کر تفریق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام کےجان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کسی کو ریاست کا اختیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔


 یہ بھی پڑھیں:    مولانا فضل الرحمان کیوں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی