عمرہ لکی ڈرا کا اعلان،چیئرمین پیڈمک نے 4خوش نصیبوں میں ٹکٹس تقسیم کئے

Sep 15, 2025 | 23:02:PM
عمرہ لکی ڈرا کا اعلان،چیئرمین پیڈمک نے 4خوش نصیبوں میں ٹکٹس تقسیم کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی جانب سے لکی ڈرا کے ذریعے عمرہ پیکج جیتنے والے 4خوش نصیبوں میں عمرہ ٹکٹس تقسیم کئے گئے۔  مائیکرو ٹریولز اینڈ ٹورز کی جانب سے سندر انڈسٹریل ایکسپو کے دوران عمرہ لکی ڈرا کا اعلان کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ پیکج کی تقسیم کے لئے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ ڈائریکٹر شہزاد اعظم خان، صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان، صدر سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن محمد معاذ محمود اور سی ای او مائیکرو ٹریولرز اینڈ ٹورز محمد صداقت سمیت عمرہ پیکج جیتنے والے چار خوش نصیبوں نے شرکت کی۔ تقریب میں چاروں افراد کو  اکیس دن کا عمرہ پیکج دیا گیا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ سندر انڈسٹریل ایکسپو کا مقصد پاکستان کا ترقی کرتا ہوا صنعتی چہرہ پوری دنیا کو دکھانا تھا لیکن اس دوران عمرہ لکی ڈرا باعث برکت رہا ہے، اس لئے پیڈمک کے زیر انتظام ہر انڈسٹریل ایکسپو میں یہ روایت برقرار رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کی  شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط