وزیراعظم پاکستان کی اردن کے بادشاہ معظم عبداللہ ابن الحسین سے ملاقات

Sep 15, 2025 | 22:57:PM
وزیراعظم پاکستان کی اردن کے بادشاہ معظم عبداللہ ابن الحسین سے ملاقات
کیپشن: وزیراعظم پاکستان کی اردن کے بادشاہ معظم عبداللہ ابن الحسین سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) وزیرِاعظم پاکستان نے سلطنتِ اردن کے بادشاہ معظم شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے،وزیرِاعظم نے قطر کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

 شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر شاہ عبداللہ دوم کی ثابت قدم قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم دنیا کا اتحاد ناگزیر ہے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی خاطر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر