متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کےپاکستان میں داخلےپرپابندی عائد
کیپشن: اینڈی پائی کرافٹ, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)وزارت داخلہ نے پاک بھارت میچ کے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کےپاکستان میں داخلےپرپابندی لگا دی۔
پاک بھارت میچ کے متنازع ریفری کےخلاف پاکستان کا سخت ردعمل آگیا،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نےاینڈی پائی کرافٹ کےپاکستان میں داخلےپرپابندی لگا دی۔
اینڈی پائی کرافٹ کوجنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریزمیں ذمہ داری نہ دی جائے،پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کرمطالبہ کردیا،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی سیریزمیں کسی اور کوبھیجیں۔
یادرہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی سیریز اکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس ثمن رفعت کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا