صدر زرداری کی  شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ ، آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو بھی ہمراہ ،چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر سےبھی ملاقات،

Sep 15, 2025 | 21:22:PM
صدر زرداری کی  شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورہ کےدوران آج  شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات کی،صدر مملکت کو شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صدر  زرداری نے  شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ بھی کیا۔چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی نے بھی آج صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

‎تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین وُو لی سے ملاقات میں پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، صدر مملکت نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہوئے تو انہیں دوستانہ اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔

‎شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او نے پاکستان میں اپنے ملازمین کے لیے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے مزید یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت چینی کارکنوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کرے گی۔صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک 1902 میں قائم ہوئی، توانائی اور صنعتی شعبے میں عالمی مقام رکھتی ہے۔

‎اس موقع پر تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے،یہ تھر کوئلے پر مبنی پہلا کوئلہ گیسیفیکیشن اور فرٹیلائزر منصوبہ ہوگا جو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرعی شعبے کو بھی سہارا دے گا،ایم ایف ٹی سی کول گیسیفیکیشن کے سی ای او شاہد تواوالا اور سینو سندھ ریسورسز/شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مسٹر لِن جیگن نے یادداشت پر دستخط کئے۔

صدر آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا،صدر کے ہمراہ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے،میموریل شنگھائی کے تاریخی فرنچ علاقے میں واقع ہے،یہی وہ مقام ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا،صدر مملکت نے تاریخی شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا،نمائش میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور دستاویزات محفوظ ہیں،صدر نے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کو سراہا،یہ میموریل قومی ثقافتی ورثہ اور شنگھائی کا نمایاں تاریخی مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔صدر نے وزیٹرز بک میں لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی یادگار کا دورہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر صدر زرداری نےکہا کہیہ تاریخی مقام چین کو عالمی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار واضح کرتا ہے،پاکستان کی عوام کی جانب سے چین کے تاریخی سفر کا احترام،صدر شی چن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے دوستی کی رفتار کو تیز کر دیا،صدر شی کے وژن کی بدولت چین بڑی عالمی اقتصادی طاقت بن گیا،آئرن برادرز کے طور پر ہماری دوستی ہر شعبے میں ترقی کرتی رہے گی،پاک چین دوستی ہر موسم کی شراکت داری، یہ دوستی پھلتی پھولتی رہے گی،"پاک چین دوستی زندہ باد"۔ اس موقع پاکستان اور چین کے سفیر اور سندھ کے صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

‎‏‎

اس کے علاوہ چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔مس ھاؤ کی پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر مملکت نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ؛چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت دائر