غزہ کے لوگ بہتر مستقبل کے مستحق ہیں :امریکی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دورہ ’واضح پیغام‘ ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آپ کی موجودگی ایک واضح پیغام ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے اسرائیل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار اور حمایت کی بھی تعریف کی، نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے اب تک سب سے بڑے دوست ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ قطر پر حملہ ان کا اور ان کے فوجی افسران کا فیصلہ تھا اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں نے سات اکتوبر کو قتل عام کیا ہے انھیں ان کے کیے پر سزا ملنی چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے اسرائیل کی ’مستقبل حمایت‘ کا وعدہ کیا، اور حماس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مارکو روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ ’غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں، لیکن یہ مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، آپ ہماری غیر متزلزل حمایت اور ایسا کرنے کے عزم پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ تباہ شدہ علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے اسرائیل کے فوجی منصوبوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کو ناکام بنانے کی کوشش میں مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے بارے میں ان کی انتظامیہ سے بات چیت کریں گے۔
مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ 7 اکتوبر 2023 کو اغوا کیے گئے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کی طرف سے لاحق ’خطرے‘ کے خاتمے کے ساتھ غزہ کی جنگ ’ختم‘ کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران ہم جس بات پر بات کریں گے اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ قطر میں گذشتہ ہفتے کے واقعات اس پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں، مارکو روبیو نے یروشلم پر اسرائیلی خودمختاری کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی تصدیق کی۔
مارکو روبیو اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مغربی دیوار دیکھنے بھی گئے اور انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کا دورہ ان کے اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ یروشلم اسرائیل کا ’ابدی دارالحکومت‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یو اے ای اور پاکستان میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق